؞   کوہنڈہ میں ہوۓ ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر پارہ کمال کا قبضہ
۹ اکتوبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
کوہنڈہ (حوصلہ نیوز) : کوہنڈہ میں ہوۓ تین روزہ انڈر آرم کرکٹ ٹورنامنٹ میچ کے فائنل میں پارہ کمال کی ٹیم کو فتح ملی اور ٹرافی پر ان کا قبضہ ہوا۔
ایم آئی کے کرکٹ ٹورنامنٹ کوہنڈہ کی طرف سے منعقد کئے گئے اس ٹورنامنٹ میں کل 72 ٹیموں نے حصہ لیا اور زبردست میچ ہوۓ ۔ فائنل میچ پارہ کمال جون پور اور خداداد پور اعظم گڑھ کے بیچ کھیلا گیا جس میں ٹاس جیتنے کے بعد پارہ کمال کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرتے ہوۓ پارہ کی ٹیم نے چھ اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر کل 48 رن بناۓ۔ بعد میں خداداد پور کی ٹیم نے ہدف کا پیچھا کرتے ہوۓ کل پانچ اوور میں 23 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سے ٹرافی پارہ کمال کے نام ہوگئی۔
فائنل میچ میں کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو انعام کے طور پر موٹر سائیکل اور نقد پیسے دئے گئے۔ فائنل میچ کے مین آف دی میچ پارہ کمال کی ٹیم کے شاہ رخ کو دیا گیا جبکہ مین آف سیریز کے لئے محمد قاسم کو چنا گیا۔ کامینٹیٹر کے فرائض فیصل علوی اور اشہد خان نے انجام دئے تھے جبکہ امپائر کی ذمہ داری محمد کلیم اور محمد ذاکر نے نبھائی۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.